تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 فروری 2015
وقت اشاعت: 14:40

آسکر سے پہلے سج گیا ریزی ایوارڈز کا میلا

جیو نیوز - نیویارک......... فلمی دنیا کے معتبر ترین اکیڈمی ایوارڈ " آسکر" سے پہلے سج گیا"رازی ایوارڈ"کا میلا ، کرک کیمرون اور کیمرون ڈیاز نے بدترین ہونے میں میدان مارلیا، بہترین فلم، بہترین اداکار واداکارہ کواکیڈمی ایوارڈ" آسکر" ملنے سے پہلے دیے جاتے ہیں ۔ بدترین فلم اوربدترین پرفارمر کے ایوارڈرازی Razzie، ہالی وڈ میں 35ویں گولڈن Raspberry ایوارڈ تقریب ہوئی ، بدترین فلم ہو ، بدترین اداکار، بدترین اسکرین پلے اوریا پھر بدترین اسکرین کومبو ، ہر ایوارڈ ملا44 سالہ کرک کیمرون اور ان کی فلم سیونگ کرسمس "Saving Christmas" کو۔ 6 کیٹگریز میں نامزد کرک کیمرون اور سیونگ کرسمس نے 4 ایوارڈ اپنے نام کرلیے۔ جبکہ اداکارہ کیمرون ڈیاز نے 5 ڈالر کی گولڈن Raspberry ٹرافی حاصل کی، دو فلموں میں بدترین اداکارہ کااعزاز جیت کر ۔ میگن فوکس کو فلم Teenage Mutant Ninja Turtles کے پلیٹ فارم سے بدترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔ "Transformers: Age of Extinction" میں خراب ہدایتکاری کرنے پر مائیکل بے Michael Bayکو بدترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ ملا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.