تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
23 فروری 2015
وقت اشاعت: 16:44

بڑی بڑی تقریبات میں چھوٹی موٹی غلطیاں تو ہو ہی جاتی ہیں!

جیو نیوز - لاس اینجلس........بڑی بڑی تقریبات میں چھوٹی موٹی غلطیاں تو ہو ہی جاتی ہیں، ایسا ہی ہوا اداکارہ لوپیتا کے ساتھ۔ آسکرز میں بہترین معاون اداکار کے نام کا اعلان کرتے وقت زبان پھسل گئی،پھر کیا ہوا،آیئے دیکھتے ہیں۔آسکرز جیسی بڑی تقریب ہو،اور لوگوں کے چہروں پر گھبراہٹ نہ ہو،ایسا ممکن نہیں،روشنیوں سے سجی شام میں اداکارہ لوپیتا بھی تھوڑی گھبرا گئیں،گذشتہ برس بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے والی لوپیتا،بہترین معاون اداکار کے نام کا اعلان کرنے اسٹیج پر آئیں تو تھوڑی نروس ہو گئیں۔ زبان سے ’’آسکرز گوز ٹو‘‘ کے بجائے ’’ایکٹر گوز ٹو‘‘نکل گیا،غلطی کا احساس ہوتے ہی اداکارہ فوراً سنبھل گئیں۔ لوپیتا کی غلطی پر محفل میں قہقہے گونج اٹھے،لیکن کیا کہیں،بڑی بڑی تقریبات میں چھوٹی موٹی غلطیاں تو ہو ہی جاتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.