تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 فروری 2015
وقت اشاعت: 14:36

صوفیاء کا کلام گا کر محبت کا پرچارکرنے والا لوک فن کار

جیو نیوز - کمالیہ..........پاکستان خوبصورت تہذیب وثقافت کی سرزمین،گلی محلوں میں صوفیاء کا کلام گا کرپیاراور محبت کا پرچارکرنے والے لوگ یہاں نگرنگرپھیلے ہیں،ان میں ایسے ایسےہیرےبھی،جو دنیا پر آشکارہوجائیں تو شہرت کے آسمان پر ستاروں کی طرح چمکنے لگتےہیں۔چاندنی رات کا سحر،جادوئی آوازاور پیار کی چاشنی سےلبریز امن اور محبت کا پیغام۔ کمالیہ کےموضع بگائی والا کےرہائشی بابامختارکی انگلیاں تُنبےکی تارہی نہیں،دلوں کےتاربھی چھیڑ دیتی ہیں۔روایتی لاچا،کُرتااور سر پرپگ،جھونپڑی کا مکین بابامختاراپنےسازکو بھی سہرے کی لڑیوں سے سجائے رکھتا ہے۔شاہدرہ کی گڑوی والی بہنوں کے بعدسوشل میڈیا پر تہلکہ مچا نےوالی ایک اور آواز،بابامختار،سوشل میڈیا پرجن کی ویڈیوصرف3دن میں ڈھائی لاکھ لوگوں کو گرویدہ بنا چکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.