تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 فروری 2015
وقت اشاعت: 16:12

جیو پرآج سے دو نئے ڈرامے ’سترنگی سسرال‘ ، ’سسرال میری بہنا کا‘

جیو نیوز - کراچی........آج سے جیو پر شروع ہو رہے ہیں دو نئے ڈرامے۔ ’سترنگی سسرال‘ اور ’سسرال میری بہنا کا‘۔ ان ڈراموں میں خاص کیا ہے۔سات ساسوں اور ایک بہو کی اس کہانی میں ویہان اور آروشی کے ہیں مرکزی کردار۔شادی کے بعد ویہان کے ساتھ پیار بھری خوشحال زندگی گزارنے کو تیار،آروشی کو ویہان کی ماں علاوہ اس کی پھوپھیوں، خالاؤں اور چاچیوں کی صورت میں ایک نہیں بلکہ 7ساسوں کا سامنا ہے۔25فروری سے شروع ہونے والا نیا سوپ سترنگی سسرال جیو کے ناظرین دیکھ سکتے ہیں پیر سے جمعرات تک شام 7بجے۔جیو کے اس سسرال سلاٹ کی دوسرا نیا سوپ اقبال بانو کی تحریر ہے اور اس کے ہدایت کار سید عمران علی ہیں۔ دوبہنوں کی اس کہانی میں بینش چوہان، زینب جمیل، عمران اسلم اور شہزاد رضا کے اہم کردار ہیں۔جیوکا یہ نیا سوپ سسرال میری بہنا کا 25فروری سے ہر پیر تا جمعرات نشر ہوگا شام 7بج کر 30منٹ پر۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.