26 فروری 2015
وقت اشاعت: 17:0
نہ گرہ کھلی نہ گاؤن اڑا، میڈونا دورانِ پرفارمنس گر پڑیں
جیو نیوز - لندن.........گرہ نہ کھل سکی،گاؤن نہ اڑ سکا،امریکی گلوکارہ میڈونا کو اسٹائل مہنگا پڑ گیا۔ ایوارڈز کی تقریب میں پرفارمنس کے دوران گر پڑیں۔لندن میں جاری تھی برٹ میوزک ایوارڈ کی تقریب اور مداحوں کو انتظار تھا اپنی پسندیدہ گلوکارہ میڈونا کی پرفارمنس کا۔ پھر ختم ہوا انتظار اور میڈونا نے خوبصورت بلیک گاؤن میں اسٹیج پر انٹری دی، لیکن پرفارمنس کے دوران ان کے گاؤن کی گرہ نہ کھل سکی،ڈانسرز کے کھینچنے پر گاؤن نہ اڑسکا، یوں نہ گرہ کھلی نہ گاؤن اڑا اور میڈونا اسٹیج پر اپنے مداحوں کے سامنے گر پڑیں۔ تاہم میڈونا نے بڑی مہارت سے اس صورتحال پرقابو پایا اور پرفارمنس جاری رکھی۔