1 مارچ 2015
وقت اشاعت: 1:20
کامیڈی ڈرامہ فلم"وائل وی آر ینگ"کا نیا ٹریلر جاری
جیو نیوز - نیویارک.....ہالی ووڈ اداکار نومی واٹس اور بین اسٹلر کی کامیڈی ڈرامہ فلم"وئل وی آر ینگ"کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔فلمساز،رائٹر و ہدایتکارنوا بومباک کی اس فلم میں نومی واٹس اور بین اسٹلر کے ساتھ آیڈم ڈرائیور ،امانڈا سیفرائیڈ،چارلس گورڈن اور ایڈم ہوروٹزاہم کردار ادا کررہے ہیں۔نوا بومباک سمیت اسکاٹ روڈن کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی درمیانی عمر کے شادی شدہ جوڑے کے گرد گھوم رہی ہے اور کیسے ایک نوجوان جوڑا ان کی شادی شدہ زندگی میں بھونچال لے آتا ہے۔کامیڈی اور ڈرامہ لیے یہ فلم وائل وی آر ینگ اے24فلمز کے تحت رواں سال27مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔