تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 مارچ 2015
وقت اشاعت: 2:41

فینٹسی اینیمیٹیڈفلم "سینڈریلا"کے نئے کلپس جاری

جیو نیوز - نیویارک......والٹ ڈزنی پکچرزکے تحت بننے والی پریوں کی مشہور کہانی پر مبنی نئی اینیمیٹدفینٹسی ڈرامہ فلم "سینڈریلا" کے نئے کلپس منظرِ عام پر آگئے ہیں۔کینیتھ براناگت کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم بچوں کی مشہور فیری ٹیل سینڈریلا کےEllaنامی مرکزی کردار کے گِرد گھو م رہی ہے جسے اس کی سوتیلی ماں ظلم و ستم کا نشانہ بناتے ہوئے گھر کے کام کاج کراتی ہے تاہم ایک روز اس کی مدد کیلئے ایک پری آتی ہے جواُسے ایک دلکش جادوئی جوتادیتی ہے ۔اس جادوئی جوتے کو پہن کر ایلا پر قسمت کی دیوی اس قدر مہربان ہو جاتی ہے کہ اسکی دنیا ہی بدل کر رہ جاتی ہے۔پریوں کی اس مشہور کہانی کوڈیوڈ بیرون اور سائمن کن برگ نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کے ڈائیلاگ مختلف کرداروں کیلئے نامورہالی وڈ اداکاروں لِلی جیمز، رچرڈ میڈن،کیٹ بلینچٹ،ہلینا ، ہالیڈے گرینجراورہیلے ایٹ ویل کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز اور موشن پکچرز کے تحت ڈرامہ ، ایڈونچراور فینٹسی سے بھرپور یہ فلم 15مارچ کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.