1 مارچ 2015
وقت اشاعت: 23:15
امریکی باکس آفس پر ول اسمتھ کی فلم فوکس چھائی رہی
جیو نیوز - ہالی وڈ.........نارتھ امریکن باکس آفس پر اس ہفتے راج رہا ول اسمتھ کی ڈراما فلم ’’فوکس‘‘ کا، جس نے ٹکٹوں کی فروخت میں ہالی وڈ کی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ امریکن اور کینیڈین باکس آفس پر اس ہفتے چھائی رہی ول اسمتھ کی فلم فوکس، ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور اس فلم نے پچھلے ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ اکیانوے لاکھ ڈالر کا بزنز کیا۔ ول اسمتھ اس فلم میں دوہزار تیرہ کے بعد پہلی بار لیڈنگ رول ادا کررہے ہیں۔ جاسوسی ناول سے ماخوذ فلم ’’کنگس مین دی سیکرٹ سروس‘‘ اس ہفتے باکس آفس پر دوسرے نمبر پر رہی، جاسوسی پروگرام کی تربیت پر مبنی اس فلم نے گزشتہ ہفتے ایک کروڑ اٹھارہ لاکھ ڈالر بٹورے، یوں اس نے گزشتہ ہفتے دوسرے نمبر پر رہنے والی فلم گرے کو پیچھے دھکیل دیا۔