2 مارچ 2015
وقت اشاعت: 12:26
ملک بھر میں آج بلوچ ثقافت کا دن ،مختلف شہروں میں تقریبات
جیو نیوز - کوئٹہ..... کوئٹہ ،نصیر آباد سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج بلوچ ثقافت کا دن منایا جارہا ہے۔ لوگوں نے روایتی پگڑیاں اور خواتین اور بچوں نے بلوچی لباس پہنا ہوا ہے، نوجوان اور بچے بلوچی دھنوں پر رقص کررہے ہیں۔ادھرضلع لسبیلہ میں بلوچ کلچر ڈے انتہائی جوش و خروش کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پرنوجوانوں نے روایتی رقص دوچھاپی بھی پیش کیا ۔بلوچستان بھر کی طرح ضلع لسبیلہ میں بھی بلوچ کلچر ڈے انتہائی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا،حب میں بلوچ کلچر ڈے کی مناسبت سے بلوچ ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے تحریک جوانان پاکستان، نیشنل پارٹی،بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) اور بلوچ قوم پرست شخصیات نے ر یلیاں نکلالی گئیں۔ریلی کے شرکاءنے ڈھول کی تھاپ پر بلوچی روایتی رقص دوچھاپی بھی پیش کیا اور بلوچی لباس کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلئے شاندار لباس شرکاءنے زیب تن کررکھے تھے ، کلچر ڈے کی مناسبت سے نکالی جانے والی ریلی کے شرکاءنے مختلف شاہراہوں کا گشت کیا،ریلی میں بچوں،بوڑھوں سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،ریلی کے شرکاکا کہنا تھا کہ ہر قوم کی پہچان اسکی ثقافت ہے اور آج بلوچ قوم اپنے کلچر کو زندہ رکھنے کیلئے یہ دن منا رہی ہے۔