26 مارچ 2011
وقت اشاعت: 12:19
پیرس
پیرس
پیرس فرانس کا اہم اور بڑا شہر ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کا دارالحکومت بھی ہے، صدیوں سے یہ شہر دنیا کے چند بڑے اور پُرکشش شہروں میں سے ایک ہے، یہ ملک کا سب سے بڑا تجارتی اور تعلیمی مرکز ہے اور اس شہر کو روشنیوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے۔
رومن دور میں پیرس کو علاقے کا دارالحکومت ہونے کا شرف حاصل ہوا۔
494ء میں Fraukish King نے اس شہر پر قبضہ کرلیا اور اسے اپنا دارالحکومت بنالیا۔
987۔996ء کے دوران یہ شہر سیاسی اعتبار سے انتہائی اہمیت اختیار کرگیا۔
اس شہر کو تاریخی طور پر تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
بے شمار تاریخی عمارات سے سجا یہ شہر اپنی تاریخی حیثیت کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے۔ پیرس دریا کے کنارے واقع ہونے کی وجہ سے انتہائی دلکش ہے اور اپنے تفریحی مقامات کے حوالے سے پرکشش بھی، جن میں ایفل ٹاور انہتائی قابل دید اور قابل قدر ہے۔ جو دنیا کا بلند ترین ٹاور ہے، جسے فرانسیسی انجینئر گیستو الیگزینڈر ایفل نے ڈیزائن کیا۔ اس میں7000ٹن(6300 Metric Tons) لوہا استعمال کیا گیا۔ یہ 300 میٹر اونچا ہے اورWrought-Iron ٹیکنالوجی کا ایک اہم شاہکار ہے۔ اس ٹاور کے اردگرد بہت سے باغات اور فوارے لگائے گئے ہیں۔ یہ سیاحوں کے لیے اپنی خوبصورتی اور دلکشی کے لحاظ سے اہم مرکز ہے۔
پیرس میں موسم گرما کا اوسطاً درجہ20°cاور موسم سرما کا اوسطاً درجہ حرارت5°c ریکارڈ کای گیا ہے۔ یہاں سالانہ بارش650 ملی لیٹر ریکاڈ کی گئی ہے ، یہاں ٹریفک کی زیادتی فضائی آلودگی کی ایک بڑی وجہ ہے۔
Parsi کا رقبہ 105 مربع کلومیٹر(41مربع میل ) ہے اور یہ ایک دائرے کی شکل میں پھیلا ہوا ہے۔ اس کے گرد ایک رِنگ روڈ ہے جسےBoulevard Peripherique کہا جاتا ہے۔ یہ 35 کلومیٹر( 22 میل( لمبی ہے۔ اس شہر کی بہترین یادگار یں Seine Riverکے کناروں پر واقع ہیں۔