26 مارچ 2011
وقت اشاعت: 12:20
پیرس
اس شہر کے شمال مشرقی حصے میں ایک بڑا ثقافتی مرکز ہے جس کا نام La Villette ہے، اسے سٹی آف سائنس اینڈ انڈسٹری آف میوزک بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں ایک سٹی آف میوزک بھی ہے۔اس شہر میں سو کے قریب تھئیٹر ہیں۔ قدیم ترین اور مشہور ترین تھئیٹر Comedie Francaiseہے۔
یہاں14 جولائی کو فوج کی پریڈ ہوتی ہے اور21 جون کو میوزک کنسرٹس منعقد کیے جاتے ہیں جو پورے فرانس میں مشہور ہیں۔
پیرس کی سب سے مشہور یونیورسٹی Sorbonne ہے، اسے تیرھویں صدی میںتعمیر کیا گیا تھا۔ Pasris میں 140 پارک اور گارڈن ہیں جنہوں نے شہر کا تقریباً بیس فیصد حصہ گھیر رکھا ہے۔ سیر تفریح کے لیے بہت خوبصورتی کے حامل ہیں۔ He de France کا علاقہ یہاں کا اہم ترین تجارتی مرکز ہے۔
پیرس میں ہر سال تیس ملین سے زیادہ غیرملکی سیاح آتے ہیں۔ Garede Lyan اس شہر کا سب سے بڑا اسٹیشن ہے، یہاںGaulle Airport یورپ میں دوسرے نمبر پر سب سے بڑا ہوائی اڈا ہے۔