روزوں کے مسائل 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:18

لیلة القدر کی فضیلت اور اس کے مسائل

رمضان کے آخری عشرے میں اپنے اہل و عیال کو عبادت کے لئے خصوصی ترغیب دلانا مسنون ہے۔
”حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما فرماتی ہیں”رمضان کے آخری عشرے میں نبی اکرمﷺ باقی دنوں کی نسبت عبادت میں زیادہ کوشش فرماتے تھے۔“

اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔
صحیح سنن ابن ماجة، للالبانی، الجرءالاول، رقم الحدیث1429


”حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما فرماتی ہیں”جب رمضان کے آخری دس دن شروع ہوتے تو رسول اللہ ﷺ(عبادت کے لئے) کمر بستہ ہوجاتے، راتوں کو جاگتے اور اپنے اہل و عیال کو بھی جگاتے۔“

اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔
اللؤ لؤ والمرجان، الجزءالاول، رقم الحدیث730

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.