18 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:18
لیلة القدر کی فضیلت اور اس کے مسائل
”حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں رسول اللہﷺ لوگوں کے ساتھ بھلائی کرنے میں بہت ہی سخی تھے، لیکن رمضان میں جب جبریل علیہ سلام آپ سے ملتے تو آپ اور بھی زیادہ سخی ہوجاتے۔ رمضان میں جبریل علیہ سلام ہر رات آپﷺسے ملا کرتے اور نبی اکرمﷺ رمضان گزرنے تک انہیں قران مجید سناتے۔ جب جبریل علیہ سلام آپ سے ملتے تو آپ کی سخاوت تیز ہواؤں سے بھی زیادہ بڑھ جاتی۔
اسے مسلم اور بخاری نے روایت کیا ہے۔
صحیح بخاری، کتاب الصوم، باب اجود ماکان النبیﷺ یکون فی رمضان