18 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:18
روزوں میں رخصت کے مسائل
سفر میں روزہ رکھنا اور چھوڑنا دونوں درست ہیں۔
”حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حمزہ بن عمرو اسلمی رضی اللہ عنہ نے بنی اکرمﷺ سے پوچھا”کیا میں سفر میں روزہ رکھوں؟“ اور وہ کثرت سے روزے رکھنے والے تھے۔ بنی اکرمﷺ نے فرمایا”اگر چاہے تو رکھ چاہے نہ رکھ۔“
اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔
اللؤ لؤ والمرجان، الجزءالاول، رقم الحدیث684
”حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم سولہویں روزے نبی اکرمﷺ کے ساتھ جہاد کے لئے نکلے ہم میں سے بعض نے روزہ رکھا اور بعض لوگوں نے چھوڑ دیا نہ روزے دار نے بے روزہ پر اعتراض کیا نہ بے روزہ نے روزہ دار پر اعتراض کیا۔“
اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔
مختصر صحیح مسلم، للالبانی، رقم الحدیث599