استاد اور شاگرد
فرق
ٹیچر : ان دو جملوں میں فرق کرو . اس نے خودکشی کی . اس کو خودکشی کرنی پڑی . بچہ : پہلا بیروزگار تھا ، دوسرا شادی شدہ .
ایک ساتھ
استاد : اگر تمہارا دوست اور تمہاری گرل فرینڈ ڈوب رہے ہوں تو تم کس کو بچاؤ گے ؟ شاگرد : ڈوب جانے دو ، دونوں کمینوں کو ! وہ ایک ساتھ کیا کر رہے تھے ؟
امتحان
ٹیچر : انسان وہ ہے جو دوسروں کے کام آئے . اسٹوڈنٹ : لیکن امتحان کے وقت نہ تو آپ خود انسان بنتی ہیں اور نہ ہمیں ہمیں بننے دیتی ہیں .
نشہ
استاد : سب سے زیادہ نشہ کس چیز میں ہوتا ہے ؟ شاگرد : تعلیم میں . استاد : وہ کیسے ؟ شاگرد : کتابیں کھولتے ہی نیند آجاتی ہے .
جواب
ٹیچر : جو میرے سوال کا جواب دے گا وہ گھر جا سکتا ہے . ایک بچے نے اپنا بیگ کھڑکی سے باہر پھینکا . ٹیچر : یہ بیگ کس نے پھینکا ہے ؟ بچہ : میں نے اور اب میں گھر جا رہا ہوں !
3 لفظ
استاد : وہ 3 لفظ بتاؤ جو اسکول میں سب سے زیادہ بولے جاتے ہیں . بچہ : مجھے نہیں پتہ . استاد : شاباش بیٹھ جاؤ !
کاہلی
ماسٹر صاحب نے کاہلی پر مضمون لکھ کر لانے کے لیے کہا . ایک شاگرد کی کاپی چیک کی تو تمام صفحات خالی تھے . آخری صفحے کے نیچے لکھا تھا . " اسے کہتے ہیں کاہلی . "
گروپ فوٹو
کلاس کی گروپ فوٹو دیکھ کر مس بچوں سے کہنے لگی تم بڑے ہو کر کہو گے یہ بلال ہے جو امریکہ چلا گیا یہ علی ہے جو لندن چلا گیا اور یہ پپو ہے جو وہیں کا وہیں رہ گیا . پپو ( جل کر بولا ...
دھوکہ ہوگیا
ہاسٹل طالب علم اپنے دوست سے : یار دھوکہ ہو گیا دوست : وہ کیسے ؟ طالب علم : یار گھر والوں سے کتابوں كے لیے پیسے منگوائے تھے انہوں نے کتابیں ہی بھیج دیں
پروفیسر
پروفیسر صاحب کے لیکچر کے دوران ایک لڑکا مسلسل دوسرے لڑکے سے بات کیے جا رہا تھا . آخر پروفیسر صاحب نے لیکچر روک کر اسے مخاطب کیا . " کیا تم پروفیسر ہو ؟ " " نہیں سر ! " لڑکے نے ج...
سماجی رابطہ