1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:38
فیصل آباد : پاور لومز انڈسٹری نے کام شروع کردیا
اے آر وائی - فیصل آباد : یصل آباد میں سیلز ٹیکس کے خلاف احتجاجا بند کی جانے والی پاور لومز انڈسٹریز میں مزاکرات کے بعد کام شروع کر دیا گیا ہے چیرمین ایف۔ بی۔ آر کے ساتھ کل ہونے والے مزاکرات میں پاور لومز انڈسٹری اور سائزنگ انڈسٹری کو ٹیکس سے مستثنٰی قرار دے کر پندرہ مارچ سے پہلے والی پوزیشن پر بحال کر دیا گیا ہے جس کے بعد باقاعدہ طور پر کام شروع کر دیاگیا ہے۔
تاہم سائز نگ انڈسٹری تاحال احتجاجا بند ہے اور اس کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ جب تک انہیں ایس ۔آر ۔ او کے خاتمے کا نوٹیفکیشن نہیں ملتا اس وقت تک وہ اپنی ہڑتال جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب یارن مارکیٹ نے بھی سیلز ٹیکس کے خلاف اپنی ہڑتال ختم کر دی ہے