تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:47

حاجی غلام علی کا کرکٹ ٹیم کی فتح کیلئے 20 بکروں کا صدقہ

اے آر وائی - اسلام آباد: وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان کے صدر سینیٹر حاجی غلام علی نے بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں قومی کرکٹ ٹیم کی فتح کیلئے 20 بکروں کے صدقہ کا اعلان کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے پاکستانی وزیراعظم کو میچ دیکھنے کی دعوت کو خوش آئند قرار دیا ہے۔



سینیٹر حاجی غلام علی نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں اور نیک تمنائیں اپنی ٹیم کے ساتھ ہیں اور انشاء اللہ پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت کی سرزمین پر میچ جیت کر امن کا سبز ہلالی پرچم لہرائے گی۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کی جانب سے سیمی فائنل دیکھنے کیلئے پاکستانی وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو دعوت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھا اور مثبت قدم ہے اور امن کیلئے دونوں ممالک کے درمیان ایک مرتبہ پھر مذاکرات کا عمل بحال ہو چکا ہے جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کو اس موقع پر عہد کر لینا چاہئے کہ وہ دونوں ممالک کے مابین تنازعات کو امن مذاکرات کے ذریعہ ہمیشہ کیلئے حل کریں گے۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستانی ٹیم کی فتح یابی کیلئے 20 بکروں کے صدقے کا اعلان کرتے ہوئے قومی ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا کی۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.