1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:50
ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی کا رجحان
اے آر وائی - ہانگ کانگ: ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں آج تیزی دیکھی گئی۔ ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس اعشاریہ چھ فیصد اور جاپان کے نکئی انڈیکس میں ایک اعشاریہ دو فیصد اضافہ ہوا۔
ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس ایک اعشاریہ تین اور جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس اعشاریہ سات فیصد بڑھا۔ جاپان میں بدترین زلزلے اور سونامی کے بعد اب صنعتی سرگرمیاں کسی حد تک بحال ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔