1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:50
فتح کا جشن منانے کیلئے گولیوں کی فروخت میں اضافہ
اے آر وائی - کراچی : پاکستان بھارت کرکٹ سیمی فائنل کے موقع پر کراچی میں ہوائی فائرنگ کےلئے گولیوں کی فروخت میں اضافہ ہوگیاہے۔ اسلحہ ڈیلروں کاکہناہے کہ سیمی فائنل کے موقع پر شہریوں نے بڑی تعداد میں گولیاں خریدی ہیں ۔ جسے پاکستان کے جیتنے کی خوشی میں فائر کیاجائیگا ۔ اسلحہ ڈیلروں کا کہنا ہےکہ شہری ہوائی فائرنگ احتیاط سے کریں۔