تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:50

درآمد کی جانے والی گاڑیوں کی ڈیپریسی ایشن 60فیصد کردی گئی

اے آر وائی - اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے استعمال شدہ اور درآمد کی جانے والی گاڑیوں پر عائد ڈیپریسی ایشن کی زیادہ سے زیادہ حد کو پچاس فیصد سے بڑھا کر ساٹھ فیصد کردیا ہے۔



ایف بی آر حکام کے مطابق ڈیپریسی ایشن کی شرح کو بڑھائے جانے کا مقصد مقامی طور پر تیاکردہ اور درآمد کی جانے والی گاڑیوں کی قیمتوں میں توازن لانا ہے۔ اس کے ساتھ درآمدکنندگان اور صارفین کو بھی سہولت حاصل ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے بھیجی گئی سمری کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیپریسی ایشن کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.