1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:50
عالمی بنک کا سیلاب زدہ علاقوں کے لئے نیا قرضہ
اے آر وائی - اسلام آباد: عالمی بنک نے پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے لئے فلڈ ایمرجنسی کیش ٹرانسفر منصوبے کی منظوری دیدی ہے ۔ جس کے تحت دس لاکھ متاثرین سیلاب میں 125ملین ڈالر کی رقم تقسیم کی جائے گی ۔ ترجمان ورلڈ بنک کے مطابق یہ نرم شرائط پر قرضہ ہے ، اس منصوبے کے تحت سیلاب زدہ علاقوں میں تعمیر نو کے کاموں میں شفافیت لائی جاسکے گی۔
عالمی بنک کے پاکستان کے لئے کنٹری ڈائریکٹر راشد بن مسعود کا کہنا تھا کہ پاکستان سیلاب سے متاثرہ دو کروڑ سے زائد افراد کی بحالی کے لئے یہ کام شروع کیا گیا ہے ، جس کے تحت 14لاکھ خاندانوں کو فوری ضروریات پوری کرنے کے لئے بیس ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے۔