4 اپریل 2011
وقت اشاعت: 16:35
کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ملا جلا رجحان
اے آر وائی - کراچی : کاروبارہ ہفتے کے پہلے روز کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس بارہ پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار آٹھ سو تہتر پر بند ہوا۔
مجموعی طور پر چھ کروڑ شیئرز ٹریڈ ہوئے۔ ایک سو بیالیس کمپنیز کے حصص سستے اور ایک سوگیارہ کے حصص مہنگے ہوئے۔