5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 18:0
خام تیل کی قیمتیں 150 ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں، محموداحمدی نژاد
اے آر وائی - تہران : ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ سیاسی حالات کی وجہ سے عالمی منڈی میں فی بیرل خام تیل کی قیمتیں 150 ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق تہران میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سیاسی حالات خام تیل کی قیمتوں کا تعین کرتے ہیں اور اس میں مارکیٹ کے عوامل نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ فی بیرل خام تیل کی قیمتیں 150 ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔
ایران تیل پیدا اور برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا دوسرا بڑا رکن ملک ہے۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ سیاسی حالات تیل کی قیمتوں پر اثرانداز ہوتے ہیں اور اس میں مارکیٹ کے عوامل کا اتنا زیادہ حصہ نہیں ہوتا۔