تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
6 اپریل 2011
وقت اشاعت: 12:59

کراچی:کاروباری سرگرمیاں بحال،ہڑتال سے3ارب روپے سےزائدکانقصان

اے آر وائی - کراچی : کراچی میں چھوٹے بڑے تجارتی مراکز اور دکانیں آج معمول کے مطابق کھل گئی ہیں جبکہ گزشتہ روز شٹرڈاؤن ہڑتال کی وجہ سے تجارت کو تین ارب روپے سے زائد کا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔



صدر آل کراچی اتحاد محمد عتیق میر نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ شہر میں بھتہ خوری، قتل اور اغواء کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف تاجروں نے مکمل شٹرڈاؤن کی تھی.



ہڑتال کی وجہ سے ایک روز کاروبار بند ہونے کی وجہ سے قومی خزانے کو تین ارب روپے سے زائدکا خسارہ برادشت کرنا پڑا ہے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔



ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے تاجروں کے تحفظ کے اقدامات نہ کئے گئے تو احتجاج جاری رکھیں گے او مشاورت کے بعد آئندہ کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.