6 اپریل 2011
وقت اشاعت: 17:37
جولائی تا مارچ: مہنگائی کی شرح میں14.20فیصد اضافہ ہوا
اے آر وائی - اسلام آباد : رواں مالی سال کے نو ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح چودہ اعشاریہ دو صفر فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ گذشتہ ماہ مہنگائی کی شرح میں ایک اعشاریہ چارآٹھ فیصد اضافہ ہوا۔
سیکرٹری شماریات آصف باجوہ اور ڈائریکٹر جنرل عارف محمود چیمہ نے نیوزکانفرنس میں بتایا کہ مہنگائی میں اضافے کی بنیادی وجہ پیٹرولیئم مصنوعات اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح گذشتہ سال کی نسبت کم ہے۔