تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
7 اپریل 2011
وقت اشاعت: 15:18

کراچی:ٹرانسپورٹرزنےکرایوں میں دو روپے کا اضافہ کردیا

اے آر وائی - کراچی : کراچی میں ٹرانسپورٹرزنےکرایوں میں دو روپے کا اضافہ کردیاکرایوں میں اضافے کا فیصلہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔



وزیر ٹرانسپورٹ اختر جدول اور کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے اجلاس کے دوران کرائے میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ،ٹرانسپورٹرز نے سندھ حکومت کو چار روپے کرائے میں اضافے کی تجویز دی تھی ۔ تاہم اختر جدول کی جانب سے دوروپے اضافہ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہےکہ اگر ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نا کی گئی تو کرایوں میں دو روپے کا مزید اضافہ کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.