9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 18:4
یورو زون میں افراط زر کی شرح میں نمایاں کمی
اے آر وائی - برسلز : یورو زون میں افراط زر کی شرح میں نمایاں کمی ہورہی ہے۔ یہ بات یورپی کمیشن کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہی گئی۔ رپورٹ کے مطابق افراط زر کی شرح میں بہتری کے باوجود یورو کرنسی استعمال کرنے والے 17 ممالک میں اقتصادی بحالی سست روی کا شکار ہے۔ یورو زون میں عام استعمال اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں افراط زر کی شرح 2.6 کی بلند سطح پر پہنچ گئی تھی۔
اقتصادی ماہرین کے مطابق حالیہ عالمی اقتصادی بحران کے زیر اثر یورو زون کے ممالک میں افراط زر کی شرح میں مجموعی طور پر اضافہ دیکھا گیا۔ افراط زر کی شرح میں اضافہ کے ایک اور پہلو کے طور پر یورو زون کے رکن ممالک میں جی ڈی پی میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔