1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:5
پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشن کی ہڑتال جاری
اے آر وائی - لاہور : پنجاب بھرمیں سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال جاری ہے اور آج دوسرے روز بھی سی این جی اسٹیشنز بند ہیں۔
ہڑتال کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے چند سی این جی اسٹیشن پر گیس دستیاب ہے لیکن وہاں گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں پنجاب بھر کے تقریباً دو ہزار دو سو سڑسٹھ سی این جی اسٹیشن بند ہیں جس سے ایک اندازے کے مطابق پنجاب کے ساڑھے تین کروڑ افراد متاثر ہونگے۔ سوئی نادرن حکام کا موقف ہے کہ سسٹم میں گیس کی کمی اور گیس کی چوری کے باعث شارٹ فال بڑھ گیا ہے،گیس کی صورتحال بہتر ہوتے ہی سی این جی اسٹیشن کو گیس کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔