تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:5

پاک ایران گیس پائپ لائن ٹھیکہ جرمن کمپنی کو دیدیا گیا

اے آر وائی - اسلام آباد : پاکستان نے پاک ایران گیس پائپ لائن کے سروے کیلئے ابتدائی ٹھیکہ جرمن کمپنی آئی ایل ایف کو دے دیا ہے ۔ معاہدے پر دستخط آٹھ اپریل کو کیے گئے تھے ۔



ذرائع کے مطابق پاکستان کی حدود میں اس پائپ لائن کی لاگت ڈیڑھ ارب ڈالر ہوگی اور اس پر تعمیراتی کام دوہزار چودہ کی آخری سہ ماہی میں مکمل کرلیا جائے اور دسمبر دوہزار چودہ میں پاکستان کو ایران سے 75کروڑ مکعب فٹ گیس کی سپلائی یومیہ دستیاب ہوگی۔ پائپ لائن کے کام کا جائزہ لینے کیلئے پاکستانی وفد اس وقت تہران کے دورے پر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.