تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:10

معا شی اصلاحات کیلئےسیاسی اتفاق رائےناگزیرہے،شاہدجاوید برکی

اے آر وائی - کراچی : ورلڈ بینک کے سابق نائب صدر شاہد جاوید برکی نے کہا ہے معاشی اصلاحات کے لئے سیاسی اتفاق رائے پیدا کرنا ضروری ہے۔



اے آر وائی نیوز کے پروگرام بزنس بازار میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ معیشت کے طویل المیعاد استحکام کے لئے امراء سے ٹیکس کی وصولی ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زراعت کے شعبے پر بھی ٹیکس لگانا چاہیئے اور ویلتھ ٹیکس کے دوبارہ نفاذ کے ساتھ پراپرٹی ٹیکس بڑھانا چاہئیے۔



ان کا کہنا تھا کہ معیشت کی چھ فیصد شرح نمو کے لئے سرمایہ کاری میں چوبیس فیصد اضافہ درکار ہوتا ہے۔ شاہد جاوید برکی نے مشرف دور حکومت میں بنیادی معاشی اصلاحات کی ناکامی پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ ان کے پاس سیاسی استحکام اور آٹھ سال کا طویل وقت تھا جس میں کامیابی سے اصلاھات کی جا سکتی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.