1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:10
ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں منفی رجحان
اے آر وائی - بنکاک : ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں آج منفی رجحان دیکھا گیا۔ ایم ایس سی آئی ایشیاء پیسیفک انڈیکس اعشاریہ چھ فیصد گر گیا۔ جاپان کے نکئی انڈیکس میں اعشاریہ سات فیصد اور بھارت کے سینسیکس انڈیکس میں ایک اعشاریہ پانچ فیصد کمی ہوئی۔ ہانک کانگ ،چین ،تائیوان،جنوبی کوریا،سنگاپوراور ملائیشیا کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی رہی۔