1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:10
چین:زرمبادلہ ذخائر3ٹریلین ڈالر،جی ڈی پی9.7فیصدکی سطح پر
اے آر وائی - بیجنگ : رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کے زرمبادلہ ذخائر تاریخ میں پہلی تین ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئے اور معاشی شرح نمو توقع سے زائد رہی۔
چین کے ادارہ شماریات کے مطابق جنوری سے مارچ دو ہزار گیارہ کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں ایک سو ستانوے ارب ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ تین اعشاریہ صفرچار ٹریلین کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔ اس دوران معاشی شرح نمو نو اعشاریہ سات فیصد رہی جو توقعات سے زائد ہے۔