1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:19
یونان کاقرضوں کابحران،یوروکی قدرمیں مسلسل دوسرے روزکمی
اے آر وائی - ایتھنز: یونان کے قرضوں کے بحران کے باعث یورو کی قدر میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی۔ یورپ کی مشترکہ کرنسی کی قدر میں ایک اعشاریہ چار چار ۔۔تین صفر سے گر کر ایک اعشاریہ چار تین ۔ چھ نو ڈالر فی یورو پر آ گئی۔ ین کے مقابلے میں بھی یورو کی قدر میں کمی ہوئی اور یہ ایک سو انیس اعشاریہ نو چھ سے گر کر ایک سو انیس اعشاریہ ایک نو۔۔ ین فی یورو پر آ گئی۔