1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:25
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،انڈیکس146پوائنٹس بڑھ گیا
اے آر وائی - کراچی : کراچی اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو تیزی رہی اور ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو چھیالیس پوانٹس اضافے سے گیارہ ہزار سات سو پینتالیس پر بند ہوا۔
کاروبار کا آغاز مثبت ہوا جو سارا دن جاری رہا۔ کُل سات کروڑ انتیس لاکھ شیئرز ٹریڈ ہوئے۔ایک سو پچھتر کمپنیز کے حصص مہنگے اور ایک سو تین کمپنیز کے حصص سستے ہوئے۔