تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:25

سرکلر ڈیٹ بڑھنے کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں کمی ہورہی ہے

اے آر وائی - کراچی : نجی شعبے میں بجلی پیدا کرنے والے اداروں کو حکومت کی طرف سے سبسڈی دینے میں دو سے تین ماہ تک لگ رہے ہیں۔جس کی وجہ سے بجلی کی پیداواری صلاحیت میں کمی ہو رہی ہے۔



رواں ہفتے پاکستان میں بجلی کی پیداواری استعداد انیس ہزار چار سو پینتالیس میگا واٹ ہے جس میں قابل استعمال استعداد ساڑھے تیرہ ہزار میگا واٹ ہے۔ اس وقت بجلی کی کمی چار ہزار میگا واٹ تک پہنچ چکی ہے۔ پن بجلی سے مجموعی طور پر تیس فیصد بجلی کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے۔ باقی ماندہ ستر فیصد تھرمل بجلی یا زیادہ تر آئی پی پیز سے حاصل ہو رہی ہے۔ رواں ہفتے تک سرکلر دو سو نوے ارب تک پہنچ گیا ہے۔ جس میں سے ایک سو پینسٹھ ارب روپے صرف آئی پی پیز کے بقایا جات ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.