1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:30
عالمی منڈی:خام تیل کی قیمت112 ڈالرفی بیرل سےتجاوزکرگئی
اے آر وائی - سنگا پور: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ایک سو بارہ ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے سنگاپور کی نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں امریکی خام تیل کے سودے چوراسی سینٹس اضافے سے ایک سو بارہ ڈالر انتیس سینٹس فی بیرل پر ہوئے۔ برینٹ نارتھ سی خام تیل کے سودے چودہ سینٹس اضافے سے ایک سو تئیس ڈالر نناوے سینٹس فی بیرل پر ہوئے۔