1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:57
لٹل ماسٹر سچن اڑتیس برس کے ہوگئے ، مداحوں کا جشن
اے آر وائی - نئی دہلی : عام لوگ اپنی سالگرہ کا کیک خود کاٹتے ہیں جبکہ سچن ٹنڈولکر جیسے لیجنڈز کی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہیں ان کے مداح ۔ بھارتی کرکٹ کے لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر آج اڑتیس برس کے ہوگئے ہیں ان کے مداحوں کی بڑی تعداد ان کی سالگرہ منارہی ہے ۔
بھارتی ریاست گجرات میں سچن ٹنڈولکر کے مداحوں نے کیک کاٹا اور خواہش ظاہر کی کہ وہ ہمیشہ کرکٹ کھیلتے رہیں ۔ سچن کے مداح ہشمکھ پرمار نے انھیں ڈان آف کرکٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سچن کی سالگرہ وہ بیس سال سے منا رہے ہیں اور اب ان سے ملناچاہتے ہیں ۔