تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:58

سکھر: کروڑوں روپے کی گندم خراب ہونے کا خدشہ

اے آر وائی - سکھر : سکھرمیں کسانوں کو باردانہ نہ مل سکا ۔کروڑوں روپے کی گندم خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔ سکھر سمیت اندرون سندھ میں گندم کی کٹائی کا آغاز ہو گیا ہے مگر سندھ حکومت کی جانب سے باردانے کی فراہمی ممکن نہیں بنائی جا سکی ہے ۔



سیکڑوں کسان محکمہ فوڈ کے دفاتر کے باہر احتجاج کرتے نظر آتے ہیں مگر محکمہ فوڈ سندھ اب تک کوئی سینٹر قائم نہ کر سکا ۔جبکہ باردانہ نہ ملنے کے باعث زمیندارون اور کسانوں کی لاکھوں من گندم کھلے آسمان تلے پڑی ہے ۔کسان ایکشن کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اگر دوروز میں سندھ حکومت نے باردانہ فراہم نہیں کیا تو سندھ بھر میں سخت احتجاج کرینگے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.