1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:59
سونے کی قیمت 1514 ڈالر فی اونس سے تجاوز کرگئی
اے آر وائی - سنگا پور : عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ جبکہ چاندی کی قیمت بھی اکتیس سال کی بلند ترین سطح عبور کرگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ہزار پانچ سو چودہ ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ سونے کی مانگ بڑھنے کے باعث تین ہفتوں سے اس کی قیمت میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے اور ڈالر کی قیمت کم ہورہی ہے۔
تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ دوہزار گیارہ میں سونے کی قیمت سولہ سو ڈالر فی اونس تک پہنچ سکتی ہے۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت بھی سینتالیس ڈالر ستتر سینٹ فی اونس ہوگئی۔