تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:59

مالی بحران،ادائیگی کےلیے ایم ڈی پیپکو طلب

اے آر وائی - اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری نے بجلی کے بڑھتے ہوئے بحران پر قابو پانے کے لئے وزارت خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر پیپکو کو رقم کی ادائیگی کریں۔ وزارت خزانہ نے ایم ڈی پیپکو کو آج اسلام آباد بلالیا ہے۔



ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا ہے اور مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ 20 گھنٹہ سے بھی بڑھ گئی ہے۔ جس کی بڑی وجہ پاور ہاؤسز کو فرنس آئل کی عدم دستیابی ہے جس پر تقریبا ایک درجن کے قریب تھرمل پاور ہاؤسز بند پڑے ہیں۔ پیپکو کے پاس فرنس آئل خریدنے کے لئے پیسے نہیں جس سے بجلی کا جاری بحران مزید شدت اختیار کرگیا ہے۔



صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر وزارت خزانہ آج ایم ڈی پیپکو رسول بخش محسود سے مذاکرات کرے گی اور ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پیپکو کو فرنس آئل کی خریداری کے لئے فنڈز ریلیز کئے جانے کا امکان ہے جس سے بجلی کے جاری بحران میں کمی آجائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.