1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:59
ایشیاء کی بیشتر اسٹاک مارکیٹس میں مندی
اے آر وائی - بنکاک : ایشیاء کی بیشتر اسٹاک مارکیٹس میں آج مندی دیکھی گئی ۔ ایم ایس سی آئی ایشیاء پیسیفک انڈیکس اعشاریہ چار فیصد کمی سے ایک سو اڑتیس اعشاریہ تین پوائنٹس پر آ گیا۔
جاپان کے نکئی انڈیکس میں اعشاریہ دو فیصد اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں اعشاریہ آٹھ فیصد کمی ہوئی۔تائیوان،تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی رہی جبکہ جنوبی کوریا،سنگاپور،ملائیشیا اور فلپائن کی مارکیٹس میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔