تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:0

اٹک ریفائنری کی جانب سے پی ایس او کو سپلائی تاحال بند

اے آر وائی - کراچی : اٹک ریفائنری کی جانب سے پی ایس او کو پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی تاحال بند ہے۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام بزنس بازار میں گفتگو کرتے ہوئے اٹک ریفائنری کے سی ای او عادل خٹک نے بتایا کہ بیالیس ارب روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی ایس او کی سپلائی بیس اپریل کو معطل کر دی گئی تھی جس کے بعد ریفائنری پچھترفیصد پیداواری گنجائش پر کام کر رہی ہے۔



اس سے پہلے ریفائنری کی پیداوار چالیس ہزار بیرل یومیہ تھی جو، اب چھبیس ہزار بیرل کر دی گئی ہے۔ پی ایس او کے ایم ڈی عرفان قریشی کا کہنا تھا کہ اٹک ریفائنری سے سپلائی بند ہونے کے بعد کمی پر قابو پانے کے لئے پارکو سے بات چیت جاری ہے۔ادارے کو فنڈز کے مسائل کا سامنا ہے جس کے لئے وزرات پیٹرولیم سے رابطہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاور ٹیرف بڑھائے بغیر ان مسائل پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.