1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:0
کراچی اسٹاک ایکسچینج،ہفتے کے پہلے روزمندی
اے آر وائی - کراچی : کاروباری ہفتے کے پہلے روزکراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈکس اڑتیس پوانٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار نو سو سولہ پر بندہوا۔
محدود کاروباری سرگرمیوں کے باعث صرف چار کروڑ چوون لاکھ شیئرز کا لین دین ہوسکا۔ایک سو تریسٹھ کمپنیز کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور ایک سو تیرا کمپنیز کے حصص مہنگے ہوئے۔