1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:2
تاجرسیاستدانوں کے ساتھ ملکر معاشی ایجنڈا تیارکریں ,صدر
اے آر وائی - اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملکی کاروباری طبقہ سیاستدانوں سے مل کر ایسا معاشی ایجنڈا تیار کریں جو پالیسیوں کے تسلسل کو مدنظر رکھے ۔
اسلام آباد میں ایوان صدر میں تاجروں کے ایک وفد کے ساتھ بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ایسا معاشی ایجنڈا تیار کیا جائے جو پالیسیوں کے تسلسل کو مد نظر رکھے۔ اس سے ملکی مسائل حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
صدر مملکت نے کہاکہ ملک کے مسائل خود حل کرنا ہوں گے انکے حل کے لئے کوئی بیرونی امداد نہیں آئے گی ۔اس وقت ملک کو جو بڑے چیلنجز درپیش ہیں۔ ان میں توانائی، سرکلر ڈیٹ، ٹیکسوں کی اصلاحات، بڑے اداروں کی تنظیم نو ، حکومتی اخراجات میں کمی کرنا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ میں کمی کی گئی ہے تا کہ حکومتی اخراجات میں کمی کی جا سکے۔