1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:2
مرکنٹائل ایکسچینج:کاروباری حجم 5ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر
اے آر وائی - کراچی : پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج میں یومیہ ٹریڈنگ کی مالیت پانچ ارب روپے سے بھی تجاوز کرگئی جو کسی بھی ایک روز میں حاصل ہونے والی سب سے زیادہ مالیت ہے۔
پی ایم ای ایکس حکام نےاےآر وائی نیوز کو بتایا کہ منگل کو کموڈیٹیز میں ٹریڈنگ کی مالیت پانچ ارب چالیس کروڑ روپے رہی جو ایک ریکارڈ ہے۔
سب سےزیادہ سرمایہ کاری چاندی میں دیکھی گئی جو ایک ارب چالیس کروڑ روپے بڑھ کر دو ارب ستر کروڑ روپے ریکارڈ کی گئی ان کاکہناتھا کہ دھاتوں میں سرمایہ کاری کی وجہ سے پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج کے والیومز بھی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں۔