1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:7
پاکستان اسٹیٹ آئل نے نو ماہ کے مالی نتائج کا اعلان کردیا
اے آر وائی - کراچی : پاکستان اسٹیٹ آئل نے نو ماہ کے مالی نتائج کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق موجوہ منافع گذشتہ سال اسی عرصے کے دوران حاصل کردہ منافع سے تئیس فیصد زیادہ ہے .
مالی نتائج کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل کوگذشتہ نو ماہ کے مالی نتائج کے دوران نوارب پچیس کروڑ روپے سے زائد کا خالص منافع ہوا اور فی شیئرز آمدنی ترپن روپے اٹھاون پیسے رہی۔ سہ ماہی نتائج کے مطابق پی ایس او کو دو ارب بارہ کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا۔اور فی شیئرز آمدن بارہ روپے چالیس پیسے رہی۔ مالی نتائج پر پی ایس او کی جانب سے شیئرز ہولڈرز کے لئے تین روپے کیش ڈیوڈنٹ بھی دینے کا اعلان کیا گیا۔