1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:10
کاشتکاروں کوبینکاری خدمات کی آگاہی کیلئےہاری میلےکاانعقاد
اے آر وائی - کراچی : کاشتکاروں کو زرعی شعبے کیلئے بینکاری کی خدمات سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے سکرنڈ میں تیسرے ہاری میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سندھ کے وزیر زراعت پیر کو ایگریکلچر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سکرنڈ، ڈسٹرکٹ شہید بے نظیر آباد میں ’تیسرے ہاری میلے‘ کا افتتاح کریں گے۔ میلے کا انعقاد اسٹیٹ بینک آف ،پاکستان تمام کمرشل بینکوں کے اشتراک سے کررہا ہے۔
اس میں زراعت سے متعلق مختلف سرکاری محکموں کے سینئر افسران اور دو ہزار سے زائد ہاری شرکت کریں گے۔زراعت کے ماہرین کاشتکاروں کو زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے جدید تحقیق سے بھی آگاہ کریں گے۔