4 مئی 2011
وقت اشاعت: 22:6
دوہزارپچاس تک عالمی جی ڈی پی میں45فیصدحصہ7ایشیائی ریاستیں
اے آر وائی - منیلا : سال دو ہزار پچاس تک عالمی جی ڈی پی میں پینتالیس فیصد حصہ سات ایشیائی معیشتوں کا ہوگا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیاء نے عالمی کساد بازای سے نکلنے میں دنیا کی قیادت کی ۔چین، بھارت، جاپان، انڈونیشیا، کوریا، ملائیشیا اور تھائی لینڈکی آبادی تین ارب دس کروڑ افراد کے لگ بھگ ہے اور ان کا جی ڈی پی چودہ اعشاریہ دو ٹریلین ڈالر ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال دو ہزار پچاس تک عالمی جی ڈی پی میں ان ممالک کا حصہ پینتالیس فیصد پر پہنچ جائے گا۔