تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
5 مئی 2011
وقت اشاعت: 11:53

آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی

اے آر وائی - کراچی: آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن نے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد ہڑتال ختم کرتے ہوئے پٹرول پمپس کو تیل فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ۔



دوسری جانب آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے بھی گونر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر نظیر اختر آفریدی کا کہنا تھا کہ کرایوں میں پینتالیس فیصد تک اضافے کے ساتھ کراچی میں آج سے آئل کی سپلائی شروع کردی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.