تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
12 مئی 2011
وقت اشاعت: 14:5

اسامہ ہلاکت،پاکستان پروگرام پرکوئی فرق نہیں پڑےگا،یوایس ایڈ

اے آر وائی - کراچی : یو ایس ایڈ نے کہا ہے کہ اسامہ کی ہلاکت کے بعد پاکستان میں پروگرام پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام بزنس بازار میں گفتگو کرتے ہوئے یو ایس ایڈ کے پاکستان میں مشن ڈائریکٹر اینڈریو سیسن نے کہا کہ اسامہ کی پاکستان میں موجودگی اور امریکی آپریشن میں ہلاکت کے بعد کی صورتحال یو ایس ایڈ کے پروگرام پر اثر انداز نہیں ہو گی۔



انھوں نے کہا کہ پاکستان میں پانچ شعبوں کو ترجیح دے رہے ہیں جن میں توانائی کے شعبے کو اولیت حاصل ہے۔اس کے علاوہ تعلیم ، صحت ، معیشت اور استحکام شامل ہیں۔ اینڈریو سیسن کا کہنا تھا کہ رواں سال کے اختتام تک توانائی کے تین منصوبے مکمل ہو جائیں گے جن میں گومل زیم ڈیم، ست پارہ ڈیم اور تربیلا ڈیم پر ہائڈرو پاور منصوبہ شامل ہے۔انھوں نے کہا کہ مختلف منصوبوں پر کام تیز کیا جا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.